این سی او سی نے موڈرنا ویکسین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

174

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جن کے مطابق یہ ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔ 
این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگانے کے علاوہ 16 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو بھی لگائی جا سکتی ہے جبکہ حاملہ خواتین کو بھی یہ ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ 
قبل ازیں اسد عمر نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 2.5 ملین خوراکیں موصول ہوئی ہیں جنہیں مخصوص لوگوں کو فراہم کیا جائے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ موڈرنا ویکسین ورک یا سٹڈی ویزہ پر ان ممالک میں جانے والے افراد کو لگائی جائے گی جہاں اس ویکسین کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ 
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جس دوران اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.