سعودی عرب سے 28 قیدی پاکستان پہنچ گئے

178

لاہور: سعودی عرب میں معمولی جرائم کے مرتکب 28 پاکستانی رہائی پانے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ 
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی، مذکورہ پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔
رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 62 اور آج 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں، اس کیلئے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ہے، حکومت گلف میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

تبصرے بند ہیں.