’’پاکستان کیساتھ ڈبل گیم ‘‘ فواد چوہدری نے کچا چٹھا کھول دیا 

215

لاہور :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی جان کو خطرات ہیں لیکن وہ سکیورٹی کی پرواہ نہیں کرتے،پاکستان کے اوپر ڈبل گیم کا الزام لگانے والوں نے ہمارے ساتھ ڈبل گیم کی ،بہت جلد پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے شرمناک نیٹ ور ک کو پریس کانفرنس میں بھی بے نقاب کرونگا ۔

 

فواد چوہدری نے کہا پریس کانفرنس میں بتائوں گا کس طرح میڈیا کے کچھ لوگ اورباقی ملکرملک کیخلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں،نوازشریف غصے میں ہیںاورفوج کیخلاف ان کا غصہ ختم ہی نہیں ہورہاہے،انہوں نے کہا  فوجی اڈے مانگنے کی بات آفیشلی نہیں ہوتی،کوئی پاگل ہی ایسی بات لکھ کردے گا۔

 

فواد چوہدری نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان ایسے ریجن میں ہے جہاں بڑے لیڈرزکی زندگیاں خطرے میں ہوتی ہیں،وزیر اعظم سے یہ لڑائی رہتی ہے کہ اپنی سکیورٹی کا خیال کریں، اب وزیراعظم نے اپنی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔انہوںنے کہا کہ طالبان ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن ہمارا ان پر اثر ہے، ہم خود کو انڈرمائن کرتے ہیں، افغانستان کے فیصلے پاکستان کی مرضی کے بغیرنہیں ہوسکتے،ہمارے اوپرڈبل گیم کا الزام لگا لیکن حقیقت میں ہمارے ساتھ ڈبل گیم ہوئی۔

 

انہوں نے کہا ہم نے امریکہ کا ساتھ دیا بدلے میںافغانستان میں براہمداغ جیسوں کو کیمپس دیدئیے،نوازشریف نے ظلم کیا،انہوں نے کہااجمل قصاب فوج کا ملازم نہیں تھا لیکن کلبھوشن کابھارت دفاع کررہاہے اورفیٹف میں ہم ہیں، ہمارے یہاں کچھ دانشورہیں جو ہروقت پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں،پریس کانفرنس میں بتائوں گا کس طرح میڈیا کے کچھ لوگ اورباقی مل کر ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں،یہ شرمناک نیٹ ورک ہے جس میں نوازشریف، میڈیا کے لوگ اورکچھ اورمل کر فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔

 

فواد چوہدری نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ سی وی لے کرمریم اوربلاول کہیں کہ وراثتی جائیداد کی  وجہ سے اب وہ پارٹیوں کے لیڈرزہیں، بدقسمتی سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں نے بھی آواز نہیں اٹھائی، چوہدری نثار بولے اورفارغ ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.