شہید نائیک غلام مصطفیٰ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

155

راولپنڈی: دہشت گردوں سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے نائیک غلام مصطفیٰ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید نائیک غلام مصطفیٰ کی تدفین ان کے آبائی علاقے دونہ چھتر، مظفرآباد میں کی گئی۔ شہید نائیک کی اس سے قبل نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ رہائشی نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے تھے۔ شہید مظفرآباد کے رہائشی تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.