عاشورہ کے موقع پر پی آئی اے کا عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

145

 

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پرعراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

 

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بتایا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جا رہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

 

زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ 11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی۔

 

پی آئی اے کے مطابق زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

 

سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.