وفاقی حکومت کی طرف سے کورونا نئی پابندیوں کا اعلان ،مارکیٹس رات 8 بجے بند

187

اسلام آباد :وفاقی وزیر ،سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ،پابندیوں کا اطلاق پنجاب کے متعدد شہروں میں ہوگا ،نئی پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہو گا ۔

اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا وزیر اعظم کی منظوری سے کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے نئی پابندیوں کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،مارکیٹس کو دوبارہ رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ،ہفتے میں دو دن چھٹی ہوا کر ے گی،پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصد کے ساتھ جاری رہے گی ،انہوں نے کہا ہمیں صرف وبا کا مقابلہ نہیں کرنا بلکہ لوگوں کی حفاظت بھی کرنی ہے ۔انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے لوگوں کی صحت کیساتھ ساتھ عوام کے روزگار کا بھی خیال رکھیں ۔

اسد عمر کا کہنا ہے ملک میں کورونا کا تیزی سے پھیلائو ہو رہا ہے ،اب تک پاکستان نے کورونا کی تین لہروں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ،وبا کا گزشتہ ایک ہفتے میں تیزی سے پھیلائو ہوا ہے ،انہوں نے کہا ہم موجودہ صورتحال میں بھی سمارٹ لاک ڈائون سے قابو پا سکتے ہیں ۔

سربراہ این سی او سی نے نئی پابندیوں کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا تین اگست سے بازار 8 بجے تک کھیلیں گے ،ہفتے میں دو دن سیف ڈے ہونگے ،مطلب دو دن چھٹی ہو گی ،انہوں نے کہا ملک بھر میں کل سے بازار 8 بجے تک کھیلیں گے ،انڈروڈائننگ دوبارہ بند کی جا رہی ہے ،آئوٹ ڈور ڈائنگ 10 بجے تک کر دی گئی ہے ،دفاتر میںبھی حاضری 50 فیصد تک کر دی گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.