شمالی علاقہ جات میں سیر وسیاحت پر جانےو الوں کیلئے اہم خبر

234

لاہور :شمالی علاقہ جات میں جانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی ،سیاحوں کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

شمالی علاقہ جات سیر کی غرض سے جانے والے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ،اس سلسلے میںباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحوں کےداخلےپرپابندی کی وجہ حالیہ موسمی حالات ہیں،کمشنردیامراستورڈویژن نے بابوسراورتھورچیک پوسٹ پرتعینات افسران کوسیاحوں کوروکنےکاحکم دیدیا ہے ۔

نئے حکم نامہ کے مطابق ہدایات پرعمل نہ کرنےکی صورت میں متعلقہ افسران اوراہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،این ڈی ایم اےکےموسمی ایڈوائزری کےمطابق مستقبل کالائحہ عمل طےکیاجائےگا،موسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحوں کی آمدوروفت کیلئے نیا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.