کشمیر پریمیر لیگ، ہرشل گبز کے بعد مونٹی پنیسر نے بھی بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا

175

لاہور: کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے معاملے پر جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز کے بعد انگلینڈ کے مونٹی پینسر نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ کے پی ایل میں شرکت کی صورت میں بھارتی ویزا نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق مونٹی پنیسر نے کہا کہ انہیں کے پی ایل کا حصہ بننے پر بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کاحصہ نہ بنانے کا کہا گیا اور بھارتی دھمکی کے باعث کمنٹری اور براڈکاسٹنگ کے کیریئر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں، بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لئے مشکل ہو گیا۔
واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بوکھلاہٹ میں فوری طور پر انگلش اور افریقی کرکٹ بورڈ حکام سے رابطہ کیا تھا۔
اس سے قبل کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے بھی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھے کے پی ایل ٹی 20 میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.