محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

207

لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، گوجرانوالہ سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ ، نارووال ، فیصل آباد ، میانوالی اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بدین اور تھرپارکر میں ہلکی بارش کی توقع ہے ۔
اس کے علاوہ ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ، سوات ، مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل جم کر برسیں گے ۔ بلوچستان کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.