بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو کشمیر لیگ منظور نہ کرنے پر زور

234

نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو نامنظور کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیر لیگ متنازع علاقے میں ہو رہی ہے اسلیے اس لیگ کی اجازت نہ دی جائے ۔ خط میں مزید لکھا کہ کشمیر ایشو پر پاک بھارت جنگیں ہوچکی ہیں ۔
خیال رہے کہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی ممبر ممالک کو بھی کشمیر لیگ کے بائیکاٹ کا کہہ رکھا ہے ۔ اس سے قبل بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ جو بھی کشمیر لیگ کھیلے گا اُس پر بھارتی لیگ کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے ۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری کیا ، جو آئی سی سی کے علم میں ہے ۔ آئی سی سی نے ممبر ممالک کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازات دے رکھی ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کے منظور شدہ ایونٹ پر آئی سی سی کو کوئی اعتراض نہیں ، لیگ میں ایسے تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کو اجازت ہے جو 5 برس قبل ریٹائر ہوچکے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.