گجرات: پیزا شاپ میں دھماکا، 3 سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق

205

گجرات: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا ایک پیزا شاپ میں ہوا جس کی زد میں ایک آ کر ایک 3 سالہ بچی اور ایک شخص جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ فوری حرکت میں آیا اور جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ دھماکا ایک پیزا شاپ میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ اس سے عمارت ہی زمین بوس ہو گئی۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق بچی اور شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کئی راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں جنھیں موقع پر طبی امداد دے کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ زمین بوس عمارت اور اس سے ملحقہ علاقے کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب اس افسوسناک واقعے میں بچی سمیت دو افراد کے انتقال پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

تبصرے بند ہیں.