پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

238

لاہور: موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کھل گئی ہیں اور درس و تدریس کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے۔ 
پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کیساتھ ساتھ آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گا جبکہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی سکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم بھی رائج کر دیا ہے۔ 
دوسری جانب سندھ میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ مکران ڈویژن کے کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے اب 7 اگست تک بند رہیں گے۔ 
واضح رہے کہ کیچ، گوادر میں تعلیمی ادارے گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد آج سے کھلنا تھے تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث اس فیصلے کو موخر کیا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.