کورونا کیخلاف غلط معلومات پھیلانے پر یوٹیوب نے ‘سکائی نیوز’ پر پابندی لگا دی

339

نیو یارک: یوٹیوب نے کورونا کے خلاف غلط معلومات پھیلانے پر آسٹریلوی چینل ‘سکائی نیوز ‘ پر ایک ہفتے کے لیے پابندی لگا دی ۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب کے مطابق سکائی نیوز کے چینل پر کورونا وبا کی موجودگی سے انکار کے متعلق ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی ۔ جس کے بعد یوٹیوب نے کورونا قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر سکائی نیوز پر پابندی عائد کی ۔ سکائی نیوز کے اس وقت یوٹیوب پر 1 کروڑ 85 لاکھ سبسکرائبرز موجود ہیں ۔
دوسری جانب ، ٹی وی چینل کے ڈیجیٹل ایڈیٹر نے یو ٹیوب کے اس اقدام کو آزادانہ سوچنے کی صلاحیت پر حملہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندی گوگل سے اس کی آمدنی کو متاثر کر سکتی ہے ۔
ڈیجیٹل ایڈیٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یو ٹیوب حکام کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے حوالے سے کمپنی کی پالیسیاں واضح اور قائم ہیں جس کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ۔
یو ٹیوب ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کمپنی ایسے مواد کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دے گی جو کوویڈ 19 کے وجود سے انکار کرتا ہے اور اس کے علاج سے متعلق لوگوں کو گمراہ کرتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.