میانمار، آرمی چیف نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا

199

ینگون: میانمار میں فوج کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کر دی اور خود وزیراعظم بن گئے۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کی سربراہی کرنے والے آرمی چیف نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں اگست 2023 تک توسیع کر کے خود کو عبوری حکومت کا وزیراعظم مقرر کردیا تھا۔

 

فروری میں فوجی بغاوت کے بعد ملکی امور کو چلانے کے لیے ایک انتظامی کونسل قائم کی گئی تھی جس میں اب کچھ ترمیم کرکے اسے عبوری حکومت میں تبدیل کردیا گیا اور آرمی چیف مِن آنگ ہلینگ نے خود وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔

عوام سے خطاب میں میانمار فوج کے سربراہ نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر وعدہ کیا کہ ملک بھر میں جلد آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں گے تاہم انھوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

 

آرمی چیف مِن آنگ ہلینگ نے اپنے خطاب میں سابق حکمراں جماعت کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی اور ملک میں ایک پارٹی کی حکومت قائم کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

 

یاد رہے کہ آرمی چیف مِن آنگ ہلینگ نے 29 فروری کو جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جب کہ حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا تھا اور ایک سال کے اندر الیکشن کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.