محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

269

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ، اسلام آباد ، بالائی وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، حیدر آباد ، ٹھٹھہ اور مٹھی میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے ۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔

دوسری جانب ، بھارت میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ۔ لینڈ سیلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 270 ہو گئی ۔

بھارت میں سیلاب کے باعث سب سے زیادہ تباہی ریاست مہاراشٹر میں ہوئی ۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ، سڑکیں دھنس گئیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ۔ 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.