انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے ، ترک صدر نے آتشزدگی کے واقعات میں سازش کا خدشہ ظاہر کر دیا ، کہا تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔
اس افسوسناک واقعے پر اپنے بیان میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ہم جنگل کی آگ سے متاثرہ کسی بھی شہری کو مشکل میں نہیں رہنے دیں گے ۔ انھوں نے کہا آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کسی سازش کے خدشے کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔
ترک صدر نے آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا ، انہوں نے آتشزدگی کے باعث بے گھر ہونے والوں کے گھروں کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کا اعلان بھی کیا ۔
خیال رہے کہ ترکی کے جنگلات میں 4 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ، 30 شہروں کے 98 مقامات میں سے 88 پر قابو پالیا گیا ہے ۔ آتشزدگی کے باعث اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ، جنگلات میں لگی آگ اس قدر شدت اختیار کر چکی ہے کہ جنگل میں آگ سے جھلسے جانور بھاگتے نظر آ رہے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.