اسلام آباد: پاکستانی عوام اور صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اب یہاں بھی اپنا مارکیٹ پلس فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے فیس بک کی جانب سے مارکیٹ پلیس متعارف کرانے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک کا مارکیٹ پلس ایک ای کامرس فیچر ہے جس سے لگ بھگ دنیا بھر کے 100 ممالک کے صارفین فائدہ اٹھا رہے ہیں، اب اس میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
مارکیٹ پلس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے ناصرف بڑے کاروباری افراد اور کمپنیاں اپنی پراڈکٹ کو فروخت کیلئے پیش کر سکتی ہیں بلکہ اس کی مدد سے عام شہری بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے اس حوالے سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے اس اقدام کو پاکستانی صنعت کے فروغ کیلئے بہت اچھا قرار دیا ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے ای کامرس کا اپنا بہترین فیچر مارکیٹ پلیس متعارف کرا دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایمازون نے بھی پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک حکام کی جانب سے پاکستان کی وزارت صنعت وتجارت کو مارکیٹ پلس فیچر کے بارے میں ایک تفصیلی دستاویز بھیجی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر چھوٹے کاروباروں کیلئے انتہائی اہم ہے۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارکیٹ پلس فیچر کو استعمال کرنے والوں سے کسی قسم کی رقم فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.