لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا بالکل بھی حصہ نہیں ، ن لیگ کی پالیسیوں سے واضع ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف دونوں الگ الگ پیج پر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی کے اعزاز میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماؤں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے ساتھیوں کو کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کی مبارکباد دی اور کہا کشمیر میں پارٹی کی جیت دراصل چیئرمین بلاول بھٹو ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے ۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ہم کلین سوئپ کریں گے مگر کئی حلقوں میں ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی ، اس الیکشن میں کامیابی کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اب دوبارہ پنجاب اور دوسرے صوبوں میں بھر پور انداز سے ابھرے گی اور آئندہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔
تبصرے بند ہیں.