احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

153

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔ 

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر احسن اقبال نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

 

چند روز قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا سے متاثر ہو گئی تھیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

 

ترجمان ن لیگ نے لکھا کہ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

 

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے عوامی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.