سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم

159

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 کم ہو کر 94 ہزار 307 روپے ہے۔

 

خیال رہے کہ 29 جولائی کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھنے سے قدر ایک ہزار 822 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 950 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

 

اس کے علاوہ 10گرام سون ےکی قدر 815 روپے بڑھ کر 94 ہزار 736 روپے ہو گئی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.