روجھان، ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین کو اچانک آگ لگ گئی، 4 افراد جاں بحق

176

راجن پور: روجھان انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین کو اچانک آگ لگ گئی جس سے پانچ افراد جھلس گئے ۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور زخمیوں کو روجھان ہسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسافر وین میں مرد ، خواتین اور بچے سوار تھے۔

اسپتال میں 4 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو مرد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 19 جولائی کو ڈی جی خان کے قریب تونسہ بائی پاس کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.