مزید 23 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق، تعداد 17033 ہوگئی

149

اسلام آباد: 24 گھنٹے میں ملک میں 23 ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ 15 ڈاکٹرز، 5 نرس، 3 ہیلتھ سٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 17033 ہو گئی ۔  10202 ڈاکٹرز، 2415 نرسز، 4416 ہیلتھ سٹاف کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔ تاحال 166 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

ذائع  وزارت صحت کے مطابق 436 ہیلتھ ورکرز گھر، 30 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ملک میں 16401 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔  کورونا سے متاثرہ، جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔ سندھ میں 5990 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 58 جاں بحق ہوئے ہیں ۔

 

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 3489 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29 جاں بحق ہوئے ہیں۔ کے پی میں 4020 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 44 جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

 

اسلام آباد میں 1560 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 14 جاں بحق  ہوئے۔  گلگت بلتستان 300 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 3 جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ بلوچستان میں 858 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق ہو  ئے جبکہ آزادکشمیر میں 816 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.