پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں  "ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ”

166

راولپنڈی : پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں "ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ” کا انعقاد کیاگیا۔ پریڈ پاکستان آرمی کانٹینجنٹ ہیڈکوارٹرز جمہوریہ کانگو میں منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو نے جوائنٹ میڈل پریڈ میں شرکت کی،پاک فوج کی جانب سے یو این فورس کمانڈر مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  یو این مشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو ڈا کوسٹا  نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک فوج یو این امن مشنز کے لئے سب سے زیادہ دستے فراہم کرنیوالوں میں شامل ہے۔اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار یو این میڈلز تفویض کرنے کے لئے پاک فوج کی جانب سے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

 

یو این میڈل کا مقصد امن دستوں کی خدمات بالخصوص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی سرگرمیوں کو سراہنا ہے۔ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ  چین،انڈونیشیا اور یورا گوئے کے دستوں نے شرکت کی۔ غیر مسلح حربی مشقوں کے ساتھ کلچرل شو اور عسکری بینڈ بھی پریڈ کا حصہ بنے ۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تنازعات کا شکار علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے حوالے سے پاک فوج کے دستوں نے ہمیشہ کی طرح اپنا منفرد مقام برقرار رکھا۔رنگا رنگ تقریب میں عسکری و سویلین حکام  نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاک فوج کی ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کو مشن ہیڈ کوارٹرز، فورس کمانڈر اور یو این اعلی حکام نے سراہا۔ 

تبصرے بند ہیں.