شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ ہیں، سیالکوٹ میں دھاندلی ہوئی : رانا ثنا

180

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما  رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ انتقام کی سیاست نے ملک کو تباہ کردیا۔ حکومت نے احتساب کا ڈرامہ  رچایا ۔ ساڑھے 3 سال بعدمالم جبہ،بی آرٹی پشاورکیسزبند کردیے گئے۔نیب نے آٹا چور ، چینی چوروں کو ہاتھ نہیں لگایا۔ اپوزیشن کے خلاف جاری ہے ۔ وقت آگیا ہے ان کو  اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا  ۔

 

انسداد منشیات عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن   پنجاب  کے صدرانا ثناءاللہ نے کہا کہ  جو احتساب کا ڈرامہ رچایا تھا جو اپوزیشن کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں وہ انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

 

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف مالم جبہ کیس بند ہورہا ہے  دوسری طرف اپوزیشن کے خلاف دوربارہ کیس فائل کئے جارہے ہیں مالم جبہ اور بی آر ٹی کے جو گھپلے  ہیں وہ آج بھی آن ریکارڈ ہیں جس کا چیئرمین نیب بھی کہہ چکے ہیں۔

 

رانا ثنا نے کہا کہ کہ کبھی ایسا ہوا جنرل الیکشن میں کم ووٹ کاسٹ ہوئے ہو اور ضمنی انتخابات میں زیادہ ووٹ کاسٹ ہوئے ہوں۔پریزائیڈنگ افسران کو لالچ دیکر دھاندلی کروائی گئی ۔ سیالکوٹ میں ساراد ن بارش ہوتی رہی لیکن تحریک انصاف کے ووٹوں  کی تعدادڈبل ہوگئی ۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسے الیکشن نظام کو تباہی کی طرف لیکر جاتے ہیں تمام جماعتوں کی کو چاہیے کہ ان تمام باتوں کا نوٹس لیں۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف میری طرح آج بھی پارٹی کے وفادار ہیں ہم دونوں کے قائد میاں نواز شریف ہی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.