لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد اور کراچی میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا ، لودھراں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر اور دیگر علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ، کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ مختلف شہروں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
ادھر ، محکمہ موسمیات نے منگل تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے ۔
مردان ، نوشہرہ ، چارسدہ ، پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ۔ ان بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.