ہدف سے زائد ریونیو اکٹھا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا ایف بی آر کو خراج تحسین

155

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے  جولائی میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب کا ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ جو اس مہینہ میں سب سے زیادہ اور ہدف سے بھی 22 فیصد زیادہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ہدف سے زائد ریونیو اکٹھا کرنا حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جن سے معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ 

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف سے  68ارب روپےسے زائد حاصل کر لیا۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف 342ارب روپے تھا جبکہ 30 جولائی تک ایف بی آر نے 410ارب روپے جمع کر لیے جبکہ ابھی جولائی کا مہینہ ختم ہونے میں ابھی ایک روز باقی ہے۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں135ارب ، سیلز ٹیکس کی مد میں 190ارب  ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں22ارب  اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 63ارب روپے جمع کیے  ہیں۔

تبصرے بند ہیں.