خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

198

پشاور: خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

 

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ سے منگل کے دوران تیز بارشوں کی وجہ سے شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، سوات اور کوہستان کے بعض برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 

اس کے علاوہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی کی گئی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

تبصرے بند ہیں.