ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک اور بڑا دھچکا

173

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ، سوئمنگ کی 50 میٹر ریس میں پاکستانی تیراک بسمہ خان باہر ہو گئیں

رپورٹ کے مطابق ویمنز کی 50میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان نےحصہ لیا، 50میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں ان کی ٹائمنگ 27اعشاریہ 78 سیکنڈ رہی۔

ایونٹ میں ٹوٹل 81 سوئمر نے شرکت کی جن میں بسمہ خان کا نمبر 56واں رہا،بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد چھ ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.