پشاور میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار شہید

196

 

پشاور: پشاور میں پولیس کی گاڑی پر دستی حملہ ہوا ہے، اس حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پیش آیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی گاڑی حیات آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک شرپسند افراد نے اس پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

 

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے شہر کی ناکہ بندی کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.