اسلام آباد: ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 213.062 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 1.69 فیصدکم ہے، پیوستہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 216.68 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔
جون 2021 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مدمیں 14.34 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا۔ گزشتہ سال جون میں برآمدات پرمال برداری کی مدمیں 21.90 ملین ڈالرکے مصارف ہوئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.