وزیر خزانہ کا 850 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرنے کے بعد بڑا دعویٰ

167

اسلام آباد :وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کے بارے میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں 2021-26 تک کی پالیسی کے مسودے کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان کو آٹو پارٹس کی تیاری کا مرکز بنانے سمیت برآمدات بڑھانے پر توجہ ہے، مسابقتی رجحان سے آٹو کی صنعت میں معیاری اور کم نرخوں پر گاڑیاں مل سکیں گی،آٹو صنعت کی برآمدات بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی تقویت ملے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ نئی آٹو پالیسی سے مختلف گاڑیوں کی پیداوار بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی میں صارفین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، حکومت کے 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرنے سے صارفین کو فائدہ ہوا۔وزیر خزانہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔

تبصرے بند ہیں.