باغ: ایل اے 16 باغ آزاد کشمیر کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار میر اکبر خان نے میدان مار لیا۔
آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 16باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی، چاروں پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر 665 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 538 ووٹ حاصل کرسکے۔
حلقے کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، جبکہ اس دوران امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہی۔
پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا، جبکہ اس کے بعد حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 134 کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار میر اکبر 167 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ یہاں پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان 130 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حلقے کے پولنگ اسٹیشن نمبر 42 کے مطابق تحریک انصاف کے سردار میر اکبر نے 227 ووٹ لیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان 176 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے کہ اس حلقے کے 167 میں سے 163 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کو 199 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
تبصرے بند ہیں.