پنجاب میں  تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

216

لاہور: پنجاب میں طلبہ کی گرمی کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا ۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اعلان کردیا ہے۔

 

وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھل جائیں گے۔ سکولوں میں تمام کلاسز میں آدھے طلبہ ایک دن اور آدھے طلبہ ایک دن آئیں گے۔

 

انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی کہ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے ۔

تبصرے بند ہیں.