نذیر چوہان نے جھوٹا الزام لگایا ، معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا: شہزاد اکبر

175

اسلام آباد : معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے نذیر چوہان نے سازش کے تحت ان پر جھوٹا الزام لگایا ۔ انہوں نے اس الزام کی تردید کی اس کے باوجود نذیر چوہان نے جھوٹی مہم چلائی ۔ انہیں اور ان کے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ۔

شہزاد اکبر نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے عام شہری کے طور پر پولیس اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دی جنہوں نے قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی اور تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر نذیر چوہان کی گرفتاری کی۔ امید ہے کہ معاملہ عدالت سے اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور انصاف ملے گا۔

تبصرے بند ہیں.