اسلام آباد: انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم سے چودہ دن میں جواب طلب کرلیا۔
نیو نیوز کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔ پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشنن کمشنر کو فراہم کرنا تھی جو ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں۔
تبصرے بند ہیں.