لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے 2963 کو ریگولر کر دیا ہے۔
ریگولر کئے جانے والے ملازمین میں 2506 پولیس سٹیشن اسسٹنٹ، 382 سینئر سٹیشن اسسٹنٹ، 37 ہارڈویئر اسسٹنٹ، 37 ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر اور ایک ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر شامل ہیں۔
فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین نے ریگولر کئے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا ہے۔
فرنٹ ڈیسک ملازمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیں ریگولر کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ ہم اور ہمارے خاندان ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین کو ریگولر کر کے ان کا حق دیا ہے۔ امید ہے کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین مزید جانفشانی اور جذبے سے مظلوم کی داد رسی جاری رکھیں گے۔
تبصرے بند ہیں.