ماہرہ خان نوجوان ایتھلیٹ طلحہ طالب کی سادگی پر مر مٹیں، پیار بھرا ٹویٹ کردیا

260

لاہور: مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان طلحہ طالب کی سادگی پر مر مٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوان ویٹ لفٹر کی ویڈیو دیکھ کر اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائی۔

خیال رہے کہ نوجوان ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے لگ بھگ 45 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

طلحہ طالب صرف دو کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے، انہوں نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اُٹھایا۔

طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے خوب محنت کی تھی۔ بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باوجود یہ نوجوان ہمت نہیں ہارا اور اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد کرتا رہا۔

نوجوان پاکستانی ایتھلیٹ کی متاثر کن کارکردگی نے ناصرف پاکستانیوں بلکہ دنیا بھر کی عوام کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

ان پرستاروں میں اب ماہرہ خان بھی شامل ہو چکی ہیں۔ ابھی حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے طلحہ طالب کی سادگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایک پیارا بھرا ٹویٹ کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔


اپنے اس ٹویٹ میں ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ اگرچہ دل شکستہ اور اداس ہیں لیکن طلحہ طالب کی ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ خود کو ہنسنے سے روک نہیں پا رہی ہیں۔

تاہم خیال رہے کہ ماہرہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ان دنوں اداس کیوں ہیں۔ کچھ عرصہ قبل میڈیا میں ان کی شادی کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن انہوں نے ایسی تمام رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انھیں جعلی قرار دیدیا تھا۔

طلحہ طالب کی جس ویڈیو کو دیکھ کر ماہرہ خان خوش ہو رہی ہیں، وہ ہے ہی بہت دلچسپ کیونکہ اس میں نوجوان ایتھلیٹ لائیو ویڈیو چیٹ کے دوران پیزا کھاتے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں طلحہ طالب اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ” لو یو آل فار یو سپورٹ تھینکس، باقی میں پیزا کھا رہا ہوں، آ جاؤ سارے”

تبصرے بند ہیں.