عالمی مالیاتی ادارے نے گذشتہ سال کی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو بہتر قرار دیدیا

173

واشنگٹن: پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گذشتہ سال کے دوران پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو بہتر قرار دے دیا۔

 

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان میں معاشی بحالی میں تیزی دیکھی جارہی ہے ، پاکستان اور مراکش میں مضبوط معاشی کارکردگی سے ترقی پیش گوئی سے زیادہ رہے گی ۔ 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی 3 اعشاریہ 9 فیصد رہنےکا امکان ہے ۔

 

عالمی مالیاتی ادارے نے کورونا کی ویکسین کی دسیتابی کو بنیادی فالٹ لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نے بحالی کے دو بلاک بنا دیے ہیں اور بلاک کے ایک حصہ میں وہ ممالک ہیں جو سال کے دوران معمول کی سرگرمیوں کی طرف لوٹ جائیں گے جبکہ دوسرے بلاک میں وہ ممالک ہیں جنہیں وائرس کے انفیکشن اور وبا سے بلاکتیں بڑھنے کا مسئلہ اب بھی درپیشں ہے۔

 

آئی ایم ایف  2021 میں ابھرتی اور ترقی پذیر ملکوں کی نمو کم اور ترقی یافتہ ملکوں کی نمو بڑھا کر عالمی معاشی نمو کو 6 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

 

آئی ایم ایف کے مطابق قیمتوں پر حالیہ دباؤ کا عمومی سبب وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال اور طلب و رسد کا عبوری فرق ہے جبکہ اکثر ملکوں میں2022 میں گرانی وبا سے پہلے کی صورت حال پر واپس آجائے گی تاہم گرانی کے خدشات البتہ بدستور بلند ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی بینکوں کو گرانی کے عبوری دباؤ کو خاطر میں لاتے ہوئے سخت مانیٹری پالیسی سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.