امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی

185

کراچی: ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے بڑھنے لگی، قیمت میں مزید 57 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/zP6urCcQC0 pic.twitter.com/euLvqZHS89
— SBP (@StateBank_Pak) July 28, 2021

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 161 روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 161 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 318 پر بند ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے۔ آج انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 244 رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہو کر 8279 ارب روپے ہے۔

تبصرے بند ہیں.