پاکستان افغان پراسیس میں ایک حد تک مدد کرسکتا ہے،فوادچودھری

170

اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا پاکستان کے افغانستان سے دیرینہ تعلقات ہیں ،پاکستان ایک حد تک افغانستان کی مدد کر سکتا ہے ،افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے ،چاہتے ہیں وسطی ایشیا کی مارکیٹس تک ہماری رسائی ہو ۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان نے لاکھوں افغان خاندانوں کی مہمان نواز ی سنبھال رکھی ہے ،30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اس وقت پاکستان میں ہیں،انہوں نے کہا بڑی طاقتوں کی لڑائی میں چھوٹے ممالک کیلئے جگہ نہیں ہوتی ،افغانستان میں امریکا نے لڑائی ہم سے پوچھ کر نہیں کی ، آج اُسی لڑائی کے نتائج ہمیں بھگتنا پڑےہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا ہم افغان پراسس میں ایک حد تک مدد کرسکتے ہیں،افغانستان کے ساتھ پشتو فلموں میں بھی اشتراک کریں گے ،افغانستان کا امن پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے ،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان بھی وسطی ایشیاکی مارکیٹس تک رسائی با آسانی حاصل کر سکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.