انتھونی بلنکن کی بھارتی وزيرخارجہ کیساتھ ملاقات، افغانستان سے غيرملکی افواج کے انخلاء پر گفتگو

173

نیو دہلی: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے نئی دہلی میں بھارتی وزير خارجہ سبرامنيم جے شنکر کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء ، طالبان کی پيش قدمی اور چين کے خلاف دونوں ملکوں کے درمیان اضافی تعاون پر بات چیت ہوئی ۔

 

خیال رہے کہ انتھونی بلنکن گزشتہ رات نئی دہلی پہنچے تھے ، وہ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے ۔

 

دوسری جانب ، عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کے اعلیٰ وفد نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

افغان طالبان کے دو روزہ دورے کے پہلے دن 9 رکنی وفد نے چینی وزیر خارجہ سے چین کے شہر تیانجن میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ طالبان کی جانب سے چین کو یقین دلایا گیا ہے کہ افغان سر زمین کسی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ۔

 

چین کی جانب سے بھی وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا اور مسائل کے حل اور امن کے قیام میں معاونت کرے گا ۔

 

تبصرے بند ہیں.