لاہور: واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 263200کیوسک اور اخراج 150000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد42300 کیوسک اور اخراج42300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد50600کیوسک اور اخراج10000کیوسک ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد107300کیوسک اور اخراج 74100کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1502.36 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.363 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1183.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.373 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
تبصرے بند ہیں.