کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم، شہر میں لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات

221

گوجرانوالہ: شہر بھر میں کمشنر کے پالتو کتے کی گمشدگی کے اعلانات کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے رکشے پر لاؤڈ اسپیکر نصب کیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ کے کمشنر کا پالتو کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہو گیا ہے۔ پالتو کتے کی تلاش کے لیے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ذمہ داری تفویض کی گئی تو اس نے ایک رکشے پر لاؤڈ اسپیکر نصب کراکے اعلانات کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کمشنرگوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کا کتا گم ہوگیا

گوجرانوالہ: پولیس اور کارپوریشن عملہ کتا ڈھونڈنے میں مصروف

گوجرانوالہ:شہر بھر میں رکشوں پر اسپیکر لگا کر کتے کی گمشدگی کے اعلانات کروائے جارہے ہیں pic.twitter.com/edc1xOV14m
— امبر مغل (@ambermughal60) July 27, 2021

کمشنر کے پالتو کتے کی تلاش کے لیے شہر میں جگہ، جگہ گھومنے والے رکشے پر نصب لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ عزت ماب کمشنر صاحب کا جرمن شیفرڈ کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہو گیا ہے۔ کیے جانے والے اعلان میں واضح طور پر کہا جا رہا ہے کہ یہ کتا جس کسی کو ملے وہ فوری طور پر کمشنر آفس پہنچا دے۔

اعلان میں واضح طور پر انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کارروائی کے دوران یہ کتا کسی سے ملا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.