نواز شریف عالمی ایجنسیوں کے آلہ کار بن گئے ہیں، شیخ رشید کا الزام

192

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا نواز شریف عالمی ایجنسیوں کے آلہ کار بن گئے ہیں۔

 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کی یہ جماعت سازشوں کے تحت ملک کو غیرمستحکم کررہی ہے اور نواز شریف سب سے بڑا ریاست مخالف ہے۔

 

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میں کشمیری عوام نے ن لیگ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں اور کشمیری عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے۔

 

خیال رہے کہ 24 جولائی کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ کو مفت مشورہ دے رہا ہوں، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی زبان ان کی سیاست کو تباہ کر دے گی۔

 

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ’را‘ کے ایجنٹ مل رہے ہیں، یہ سوشل میڈیا کہہ رہا ہے، مریم نواز سیاست کر رہی ہیں اور شہباز شریف بس تعزیتی بیان دے رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آج بھی لندن سے غیر ذمے دارانہ گفتگو کی اور میرا بس چلے تو ملک میں چوروں کیلئے چین کا قانون لے آؤں اور اگر سیاستدان انڈر 19 کی زبان استعمال کریں گے تو تباہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.