بھارتی فلم انڈسٹری میں جاکر کام کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ، مہوش حیات

203

کراچی :اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بالی وڈ جاکر کام کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتی ۔بھارتی فلم انڈسٹری سے بھی بڑے پلیٹ فارم موجود ہیں ۔

اداکارہ مہوش حیات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک تھیں ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں جتنی عزت ملی ہے اب اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ میں بالی وڈ میں جاکر کام کروں ۔

جب  میزبان نے ان سے پوچھا کہ رواج یہ ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بھاگ بھاگ بالی ووڈ جاتی ہیں لیکن آپ نے آج تک ایک بھی فلم وہاں جاکر نہیں کی کیا آپ کو کبھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی یا پھر آپ کا ارادہ نہیں ہے۔

مہوش حیات نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے بالی ووڈ سے بہت زیادہ آفرز ہوئیں۔ ایک وقت تھا جب ہمارے یہاں فلمیں نہیں بن رہی تھیں اور ایک آرٹسٹ کا خواب ہوتا ہے خود کو بڑے پردے پر دیکھنے کا میرا بھی تھا۔ لیکن کبھی مجھے کردار پسند نہیں آیا، کبھی کہانی پسند نہیں آئی اور صرف بالی ووڈ کے نام کی وجہ سے میں وہاں کام کرنے چلی جاؤں میں نے کبھی اس طرح نہیں سوچا۔

مہوش حیات نے مزید کہا گزشتہ چند برسوں میں جس طرح  پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی ہوئی ہے مجھے ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی بالی ووڈ جانے کی۔ بالی ووڈ کے علاوہ بھی دنیا میں بڑے بڑے پلیٹ فارمز اور دیگر انڈسٹریاں ہیں جیسے ہالی ووڈ ، ایرانی سینما، کورین انڈسٹری اور نیٹ فلکس وغیرہ۔ اس کے علاوہ جتنی عزت، پیار اور کام مجھے اپنے ملک میں مل رہا ہے مجھے ضرورت نہیں کہ میں بالی ووڈ میں جاکر اپنا ٹیلنٹ دکھاؤں۔

تبصرے بند ہیں.