فیصل بن فرحان سے ملاقات، وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

207

اسلام آباد: وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے توسط سے فرمانروا شاہ فرمان اور ولی عہد شاہ سلمان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا اور سفری پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔

 

وزیراعظم عمران خان سےسعودی وزیرخارجہ کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، عمران خان کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مختصر وفود نے شرکت کی، پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔ اس بیٹھک میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>The Foreign Minister of the Kingdom of Saudi Arabia ?? His Highness Prince Faisal Bin Farhan Al Saud, called on Prime Minister <a href=”https://twitter.com/ImranKhanPTI?ref_src=twsrc%5Etfw”>@ImranKhanPTI</a> ?? today. <a href=”https://t.co/mspnZ9iVLo”>pic.twitter.com/mspnZ9iVLo</a></p>&mdash; Prime Minister&#39;s Office, Pakistan (@PakPMO) <a href=”https://twitter.com/PakPMO/status/1420020994350137353?ref_src=twsrc%5Etfw”>July 27, 2021</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

وزیراعظم نے سعودی ولی عہداور شاہ سلمان کیلئےخصوصی پیغام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و بہتر بنانے پر زور دیا۔ عمران خان نے پاک سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کے قیام کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ سپریم کوآرڈینشن کونسل دونوں ملکوں میں رابطےکا سب سے بڑا فورم ہے، جو وقت کی عین ضرورت تھا۔

 

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی تجارت ،سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کےکام کی تعریف کی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکنان کے اہم کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ’عوام کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات مزید ٹھوس ہوئے ہیں‘۔

 

وزیراعظم نے سعودی وفد کے سامنے کرونا  سفری پابندیوں سے پاکستانی شہریوں کی مشکلات کا ذکرکیا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ویکسی نیشن فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے جنوبی ایشیا میں کورونا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ افغانستان کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نےافغان جماعتوں میں تعمیری گفتگو کی ضرورت پر زور دیا اور افغان سرزمین پر امن کو خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا۔

 

سعودی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیرمقدم کرنے پر وزیر اعظم کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سےتعلقات مضبوط، اخوت پرمبنی ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستانی اور کشمیر کے مؤقف کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

تبصرے بند ہیں.