آزاد کشمیر کے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان کا ووٹ چوری کرلیا گیا:شاہد خاقان عباسی 

152

مظفر آباد:مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 25 جولائی کو جو الیکشن ہوا اس پر بہت سی پریس کانفرنسز ہوئی ہیں،اس حوالے سے حقیقت بڑی تلخ ہے،25 جولائی 2021 کو جو الیکشن ہوا وہ 25 جولائی 2018 کا تسلسل ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے یہ انتہائی افسوسناک حقیقت ہے ایک بار پھر شفاف الیکشن نہ ہوسکے،پی ٹی آئی کاغذات میں تو جیت گئی ہے مگر آزاد کشمیر میں ہاری ہے،دنیا کو کیسے بتائیں گے شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہے،غیر نمائندہ حکومت جب آزاد کشمیر میں آئے گی تو کیسے عوام کی نمائندگی کرے گی،شاہد خاقان نے کہا غیر نمائندہ حکومت کیسے کشمیر کاز کو آگے بڑھاسکے گی،الیکشن کا عمل اس وقت ریاست کے قبضے میں ہے۔

 

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا راجہ فاروق حیدر نے جن لوگوں کو ٹکٹ دیئے تھے ان میں سے اکثریت اپنی جگہ قائم رہی،مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور ووٹرز بھی اپنی جگہ پر قائم رہے،مسلم لیگ (ن) نے جتنے بڑے جلسے آزاد کشمیر میں کئے کسی اور نے نہیں کئے،مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے جلسوں میں بھرپور شرکت کی،معاملہ الیکشن کے دن نہیں ہوتا،معاملہ پری پول رگنگ سے شروع ہوتا ہے،جب امیدواروں کو بلاکرکہا جاتا ہے اپنی وفاداریاں بدل لیں،جمہوریت ہار گئی حکومتی جماعت جیت گئی ۔

 

انہوں نے کہا الیکشن کے عمل میں عوامی رائے کو بلڈوز کیا گیا ہے ،مشکلات اور دباؤ کے باوجود لوگوں نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا، مسلم لیگ ن کی الیکشن کمپین سب سے اہم اور بڑی تھی، مسلم لیگ (ن) پہلے روز سے ووٹ کو عزت دو کی بات کر رہی ہے،الیکشن آتے ہی کارکنوں اور رہنماؤں کو وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاتاہے، جب سرعام پیسے تقسیم ہوں اور ادارے اس میں معاون ہوں  تو یہ پری پول دھاندلی ہے، آزاد کشمیر کے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان کا ووٹ چوری کرلیا گیا،اخلاقی اور جمہوری اقدار کو تباہ کیا گیا،ایک منصوبے کے تحت جمہوری اور اخلاقی اقدار کو تباہ کیا گیا،عوام نے اس عمل کو دیکھا ہے جو وفاقی اداروں نے آزاد کشمیر میں کیا۔

 

شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا عوام نے اس عمل کو دیکھا ہے جو وفاقی اداروں نے آزاد کشمیر میں کیا،کیا ہم آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن نہیں کراسکتے،الیکشن تو ہوتے رہیں گے مگر معاشرے میں نفاق پیدا ہوگیا ہے،راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں ہمیشہ اخلاقی اقدار کو پروان چڑھایا،الیکشن میں آزادکشمیر کی اخلاقی قدروں پر حملہ کیا گیا ہے،آج آزاد کشمیر میں ڈمی وزیراعظم کو لاکر صوبہ بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.