برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم، لوگوں کی بڑی تعداد جشن منانے سڑکوں پر نکل آئی

214

لندن: برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کی خوشی میں لوگوں کی بڑی تعداد جشن منانے سڑکوں پر نکل آئی ۔

 

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ کو لاک ڈاؤن سے نکالنے کا یہی صحیح وقت ہے ۔

 

برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد مانچسٹر سٹی سینٹر پہنچ گئی ، منچلوں کی جانب سے رقص کیا گیا ، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ بھارتی کورونا وائرس تیزی سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل رہا ہے ۔ پاکستان میں بھی بھارتی وائرس کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مجوزہ پابندیوں کے نفاذ کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا تھا ۔

 

دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی ۔ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث فرانسیسی حکومت نے کورونا منفی ٹیسٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ عوامی جگہوں پر دکھانا لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.