لاہور: غریب کی سواری موٹر سائیکل ایک بار پھر مہنگی ہو گئی ، اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتیں 3 ہزار تک بڑھا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق ، ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2400 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2400 اضافہ ہونے کے بعد قیمت 84 ہزار 500 سے بڑھا کر 86 ہزار 900 روپے کی کر دی گئی ہے ۔
ہنڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت میں 3 ہزار اضافہ ہو گیا ہے ۔ اب نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ۔ ہنڈا 125 سی سی 3 ہزار مہنگی ہو کر 1 لاکھ 42 ہزار 500 میں دستیاب ہوگی ، اس سے قبل ہنڈا 125 ، 1 لاکھ 39 ہزار ، 500 کا تھا ۔
دریں اثنا ہنڈا سی جی 125 ایس 3 ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 500 روپے میں ملے گی ۔
تبصرے بند ہیں.