اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر اظہار تشویش کیا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔
Extremely concerned on news reports emerging from @guardiannews that Indian Govt used Israeli software to spy on Journalists,political opponents and politicians,unethical policies of #ModiGovt have dangerously polarised India and the region… more details are emerging
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 19, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.